حیدرآباد،نویں جماعت پرچے کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی،مسرور احمد زئی

جمعرات 30 مارچ 2017 20:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے ناظم امتحانات مسرور احمد زئی کے مطابق نویں جماعت کے پرچے کے دوران کسی سینیٹر سے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے بورڈ کی22ویجی لینس کمیٹیوں نے 56امتحانی مراکز کے دورے کئے 33کاپی کیس رجسٹرڈ کئے گئے اور ایک جعلی امیدوار کو پکڑا گیا جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔