رہنماء ایم کیوایم سوشل فورم معصوم تھری کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 مارچ 2017 20:03

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ2017ء) : ایم کیوایم سوشل فورم کے رہنماء معصوم تھری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیاہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم سوشل فورم کے رہنماء معصوم تھری نے بلاول ہاؤ س میں رہنماء پیپلزپارٹی وقارمہدی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقعہ پرمعصوم تھری نے قیادت پراظہاراعتمادکرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کردیا۔جس کاپی پی کی قیادت نے خیرمقدم کیاہے۔

متعلقہ عنوان :