Live Updates

تحریک انصاف کا موقف سچ ہوا ،زرداری ،نوازشریف کرپشن کنگ ہیں جو اپنے چوروں کو بچانے میں لگے ہیں، شنیلہ روتھ

جمعرات 30 مارچ 2017 20:30

تحریک انصاف کا موقف سچ ہوا ،زرداری ،نوازشریف کرپشن کنگ ہیں جو اپنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شنیلہ روتھ نے کہا ہے کہ ہے پی ٹی آئی کا موقف سچ ثابت ہوا کہ زرداری اور نوازشریف کرپشن کے کنگ اندر سے ملے ہوئے ہیں اور اپنے اپنے چوروں کو بچانے میںلگے ہوئے ہیں، پانامہ ڈاکے میںنوازشریف کی گرفت ہونے والی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کا اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جلدقوم کو چور ٹولے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات ملنے والی ہے ،پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے مفادات ایک ہیں ، قوم کو ان دونوں نے اپنے دورِحکومت میںاربو ںکھربوں کے ٹیکے لگائے ہیں ،پیپلزپارٹی کی منافقت اور دوغلہ پن کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہوچکی ہے ،نوازشریف مردہ پیپلزپارٹی میںجان ڈالنے کی ناکام کوششیںکررہے ہیں، عوام کاپیسہ لوٹنے والے اپنے عبرتناک انجام کوپہنچنے والے ہیں، نوازشریف اور زرداری دونوں منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اور قوم کا اربوں روپیہ لوٹ کر بیرون ملک لے گئے ہیں ،قوم زرداری اور نوازشریف مافیا سے جان چھڑانے کے لئے تحریک انصاف کاساتھ دے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات