Live Updates

تحریک انصاف،پیپلز پارٹی اور ن لیگی کی نورا کشتی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرے گی، ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا

جمعرات 30 مارچ 2017 20:26

تحریک انصاف،پیپلز پارٹی اور ن لیگی کی نورا کشتی کو عوام کے سامنے بے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پیپلز پارٹی اور ن لیگی نورا کشتی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرے گی اور دونوں پارٹیوں کو عوام کا استحصال کرنے سے روکنے کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گی۔ وہ جمعرات کو اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی باریوں کی سیاست کو عوام اچھی طرح جان چکے ہیں روایتی پارٹیوں نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے زرداری اینڈ کمپنی اور شریف خاندان کو اپنے مفادات عزیز ہیں عوام کے ٹیکسوں کا بے دریغ استعمال اور اپنے اثاثوں میں اضافہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ لوگوں نے دونوں جماعتوں کو مسترد کر دیا ہے آئندہ انتخابات میں عوام کا غم و غصہ ان جماعتوں پر آشکا رہو جائے گا۔ آنے والا وقت تحریک انصاف ہے عوام عمران خان کو ہی نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات