Live Updates

طارق فضل اور میئر اسلام آباد کی پریس کانفرنس سے پتہ چلا کہ شہریوں کے لئے حق مانگنا منفی سیاست ہے،دونوں نے میری معلومات میں اضافہ کیا،وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو آئینی حقوق سے محروم کرنا (ن )لیگ کی مثبت سیاست ہے

مرکزی راہنما تحریک انصاف اسد عمر کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 30 مارچ 2017 20:26

طارق فضل اور میئر اسلام آباد کی پریس کانفرنس سے پتہ چلا کہ شہریوں کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) مرکزی راہنما تحریک انصاف اوررکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری اور میئر اسلام آباد کی پریس کانفرنس سے پتہ چلا کہ سلام آباد کے شہریوں کے لئے حق مانگنا منفی سیاست ہے،دونوں نے میری معلومات میں اضافہ کیا،اسلام آباد کے شہریوں کو آئینی حقوق سے محروم کرنا مسلم لیگ ن کی مثبت سیاست ہے،طارق فضل چودھری اگر یہ منفی سیاست ہے تو ہمیں یہ سیاست قبول ہے۔

جمعرات کو یہاںجی نائن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وزیر مملکت نے تسلیم کیا 150 ملین گیلن پانی کی اس وقت اسلام آباد کے شہریوں کو ضرورت ہے۔ طارق فضل چودھری نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو صرف 53 گیلن یومیہ پانی مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے اعتراف کیا کہ ٹیوب ویل اور واٹر ٹینکر خراب ہیں ۔علی اعوان کل میئر اسلام آباد کے پاس جائیں گے اور پانی کے مسئلے کے حل کے لیے اٹھائے جانے والے عملی اقدامات کا پوچھیں گے۔

ان سے ٹائم فریم لیں گے کہ درستگی میں کتنا وقت لگے گا۔ وزیر داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ کا شکر گزار ہوں ان کی وجہ سے ہماری آواز موثر بنی۔ ہم چاہتے ہیں اسلام آباد کے شہریوں کو حق ملے۔میئر اگر کریڈٹ لینا چاہیں تو بھی ہمیں قبول ہے۔وزیر مملکت کیڈ اور میئر اسلام آباد نے پانی کے مسئلے پر اس سے پہلے پریس کانفرنس نہیں کی۔(ع ع)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات