چیچہ وطنی، ڈاکو دو گھروں میں داخل ہو کر لاکھوں روپوں کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے

جمعرات 30 مارچ 2017 20:23

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء)7ڈاکو دو گھروں میں داخل ہو کر لاکھوں روپوں کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ چیمہ ٹائون کے رہائشی پی ٹی آئی رہنماحبیب اللہ ڈوگر کے گھر گزشتہ شب 7مسلح ڈاکو داخل ہو گئے جنہوں نے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر 2لاکھ 46ہزار روپے کی نقدی ، 10تولے طلائی زیورات اور ایک عدد پسٹل چھین لیا۔

بعد ازاں ڈاکوئوں نے اسی مکان کی بالائی منزل پر مقیم کرایہ دار زیارت علی کے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور ان سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی ،طلائی زیورات اور ایک پسٹل چھین لیا۔بعد ازاں ڈاکوئوں نے معروف قانون دان تنویر احمد کاہلوں کو اس وقت روک لیا جب وہ بیرون شہر جانے کے لیے گھر سے نکل رہے تھے ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ان سے 16ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔