پی ٹی آئی کی این ای122اور پی پی147میں سیاسی سرگرمیاں ، شعیب صدیقی کا دورہ

جمعرات 30 مارچ 2017 20:23

پی ٹی آئی کی این ای122اور پی پی147میں سیاسی سرگرمیاں ، شعیب صدیقی کا دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے این ای122اور پی پی147میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محمد شعیب صدیقی نے مرکزی دفتر گڑھی شاہو میں صوبائی حلقے کی 11یونین کونسلوں کے پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر نے کی ہدایت کر دی اور اس سلسلے میں وارڈز کی سطح پر ہوم ورک کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھنے کے معاملات کا جائزہ لیا شعیب صدیقی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان اور عبدالعلیم خان کا حلقہ ہائے انتخاب ہے اور پارٹی فیصلے کے مطابق امیدواروں کا جلد باقاعدہ اعلان متوقع ہے لیکن پی ٹی آئی کا ہر کارکن ابھی سے الیکشن مہم کا آغاز کر دے تاکہ مخالفین کو زیادہ سے زیادہ ٹف ٹائم دیا جا سکے شعیب صدیقی نے کہا کہ ووٹر لسٹوں سے لے کر انتخابی حلقوں اور دیگر امور کیلئے یونین کونسل کی سطح پر کام کیا جائے گا اور ایک ایک ووٹر کے اندراج کو اہمیت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ بطور صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے این ای122اور پی پی147میں جو خدمات سر انجام دی ہیں عوام انہیں قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں او ر گزشتہ2برسوں میں عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام واٹر فلٹریشن پلانٹس اور فری ڈسپنسری جیسے مفید منصوبے عوام کی بلا تفریق خدمت کر رہے ہیں اس موقع پر ایم پی اے شعیب صدیقی نے حماد واسطی کی بطور ممبر یوتھ تعیناتی پر کیک بھی کاٹا جبکہ رضوان یوسف،افضل خان ، معظم ندیم قادری ، مبین کمبوہ ، عطااللہ ٹھیکیدار ، منیر آفتاب بھٹی ، ملک جاویدیوسف ،حافظ عامر مغل اور محمدعلی بھی موجو د تھے ۔