فنڈز کی غیر قانونی تقسیم اورپنجاب کیلئے ترقیاتی و غیر توقیاتی فنڈز میں سے 60فیصد صرف لاہور پر خرچ کرنے کیخلاف تحریک التوائے کار جمع

جمعرات 30 مارچ 2017 20:22

فنڈز کی غیر قانونی تقسیم اورپنجاب کیلئے ترقیاتی و غیر توقیاتی فنڈز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے اربوں روپے کے فنڈز کی غیر قانونی تقسیم اورپنجاب کیلئے ترقیاتی و غیر توقیاتی فنڈز میں سے 60فیصد صرف لاہور پر خرچ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی۔

(جاری ہے)

تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز اور تنخواہوں سمیت تمام فنڈز ملا کر اب تک پنجاب میں 11کھرب11 ارب59کروڑ8لاکھ97ہزار603روپے جاری کئے گئے اور اس میں سے 60فیصد سے بھی زائد7کھرب74ارب44کروڑ24لاکھ 8 ہزار268روپے کی بڑی رقم صرف ایک ضلع لاہور کیلئے جاری کئے گئے جبکہ جنوبی پنجاب سمیت اضلاع کو پالیسیاں بناتے وقت نظر انداز کر دیا گیا۔

اربوں روپے کے فنڈز میں سفارشات کام آئیں نہ اعتراضات کو دور کیا گیا اور نہ ہی ارکان اسمبلی کو خاطر میں لایا گیا۔قبل ازیں حکومت نے صوبے میں یکسیاں ترقیاتی سکیموں سے متعلق احکامات تو جاری کئے مگر عمل درآمد نہ ہو سکا لہذا میر ی استدعا ہے کہ میری تحریک کو باقاعدہ قرار داد قرار دیتے ہوئے اس مفاد عامہ کے مسئلہ پر بحث کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :