چارسدہ، دہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام ، شدت پسند گرفتار

قبضے سے 2خود کش جیکٹ،8کلو بارودی مواد ،33ریسور ، 6ریمورٹ کنڑول اور ہینڈ گرنیڈبرآمد

جمعرات 30 مارچ 2017 20:10

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء)چارسدہ میں دہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا، بٹگرام میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ شدت پسند کو گرفتارگرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2خود کش جیکٹ،8کلو بارودی مواد ،33ریسور ، 6ریمورٹ کنڑول ، ایک موبائل ،74ڈیٹو نیٹر ، ایک بوسٹر ، ٹائمر ، تین گز سیفٹی فیوز ، 2 عدد بیٹری، اور ہینڈ گرنیڈبرآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹگرام کے حدود میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے مبینہ شدت پسند منصف ولد شاہنواز گرفتار کو گرفتار کر کے ان کی نشان دہی پر 2خود کش جیکٹ،8کلو بارودی مواد ،33ریسور ، 6ریمورٹ کنڑول ، ایک موبائل ،74ڈیٹو نیٹر ، ایک بوسٹر ، ٹائمر ، تین گز سیفٹی فیوز ، 2 عدد بیٹری, ہینڈ گرنیڈاور تحریب کاری میں استعمال ہونے والا دیگر مواد برآمد کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم 2009سے مختلف شدت پسند تنظیموں سے وابستہ رہے اور تحریب کاری کے متعدد واقعات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔