آصف زرداری نے سیاسی جماعتوں سے رابطوںکا آغاز کر دیا‘طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ ‘ رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

آئندہ الیکشن سے پہلے پنجاب میں بڑے بڑے برج الٹا دیں گے ،پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر واضح طور پر اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے ‘ اس بار حکمرانوں کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے‘ پیپلز پارٹی پنجاب میں واضح اکثریت حاصل کریں گی ’آصف زرداری کی پارٹی وفود سے گفتگو

جمعرات 30 مارچ 2017 20:10

آصف زرداری نے سیاسی جماعتوں سے رابطوںکا آغاز کر دیا‘طاہر القادری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ صدر آصف علی زرداری نے سیاسی جماعتوں سے رابطوںکا آغاز کر دیا ‘عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ میں دونوں جماعتوں کو رابطے جاری رکھنے پر اتفاق جبکہ آصف علی زردار ی نے مخالفین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے پنجاب میں بڑے بڑے برج الٹا دیں گے ،پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر واضح طور پر اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے اور اس بار حکمرانوں کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز آصف زرداری نے سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطوں کا آغاز کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ٹیلی فونک رابطے پر دونوں رہنمائوں نے ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی چیت کی گئی جبکہ آصف علی زرداری نے ڈاکٹر طاہر القادری کی خیر یت بھی دریافت کی ہے جبکہ پارٹی وفود سے گفتگو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ س بار حکمرانوں کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے آئندہ الیکشن میں پنجاب میں بھی حکومت ہم بنائیں گے‘ مزدور، وکیل، اور خواتین تنظیمیں آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں کر یں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کی جانب دیکھنے والے پنجاب میں آئندہ الیکشن میں اپنی حکومت بنانے کی غلط فہمی اپنے دماغ سے نکال دیں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں واضح اکثریت حاصل کریں گی اور مخالفین کو عبر ت ناک شکست دیں گے ۔