یکم اپریل کو عیسائی جشن مناتے اور لوگوں کو جھوٹی خبر سناتے ہیں، طارق مدنی

جمعرات 30 مارچ 2017 20:01

یکم اپریل کو عیسائی جشن مناتے اور لوگوں کو جھوٹی خبر سناتے ہیں، طارق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ اپریل فول کا تصور نہ صرف غیر اسلامی ہے،بلکہ یہ مسلمانوں کو جھوٹ بو ل کر اور انہیں دھوکہ دیکر سمندر میں ڈوبو ئے جانے کے جشن میں منایا جاتا ہے اور بد قسمتی سے ہماری بے خبر نوجوان نسل بھی ان جشن منانے والوں کے ساتھ شریک ہوجا تی ہے، جبکہ تاریخی حوالے کے مطابق اسپین میں مسلمانوں کی حکومت کے زوال کے بعد وہاں ایک عیسائی بادشاہ قابض ہوگیا اور اس نے مسلمانوں پر نہ صرف طرح طرح کے وحشیا نہ مظالم ڈھائے بلکہ ان کے خون کی ندی بہادی ۔

حتیٰ کہ یکم اپریل کو طے شدہ سازش کے تحت مسلمانوں کو سمندری جہاز کے ذریعے سمندر میں لے جا کر ڈ وبو دیا ۔عیسائیوںنے جھوٹ بول کر مسلمانوں کو دھوکہ دیا جس پر عیسائی آج بھی خوش ہوتے ہیں اور یکم اپریل کو جشن مناتے اور لوگوں کو جھوٹی خبر سناتے ہیں اس بات کا ا ظہار انہوںنے اپنے دفتر میں معززین شہر سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا تاج محمد مکی، مولانا عبدالماجد فاروقی و دیگر رہنما بھی مو جود تھے طا رق مدنی نے کہا کہ دین اسلام میں جھوٹ بولنے کی سخت ممانعت ہے ۔

(جاری ہے)

اسلامی تعلیمات سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ مسلمان وہ ہے جو جھوٹ نہ بولے جس کی نبی کریم ؐ اور صحابہ کرام اجمعین کے دور میں بہت سی مثالیں ہیں جس میں ہر قسم کے جھوٹ سے منایا فر مایا گیا۔ایک مرتبہ نبی پاک ؐ کے پاس ایک غیر مسلم حاضر ہوا اورکہا کہ مجھے آپ کا دین سمجھ آگیا ہے میں آپ کے ہر حکم پر عمل کرونگا لیکن ایک میں شراب کا عادی ہوں وہ نہیں چھوڑ سکتا ۔

آپؐ نے اس سے فرمایا کہ میری آ پ کو ایک نصیحت ہے کہ جھوٹ نہیں بولنا اس نے وعدہ کیا اور کلمہ پڑھ کر چلا گیا بعد ازاں اس کے جسم ایمان کی حرارت داخل ہوئی تو اس نے سوچا کہ جب جب شراب پیونگا اور مجھ سے کوئی پوچھے گا کہ آپ نے شراب پی ہے تو میں کہوںگا کہ ہاں پی ہے تو مجھے شرم آئے گی اور اگر کہوں گا کہ نہیں پی ہے تو جھوٹ بولنا پڑے گا بلآخر اس نے شراب پینے سے توبہ کرلی،تاہم جھوٹ بولنا پسند نہیں۔

متعلقہ عنوان :