کے ڈی اے ملازمین 6 اپریل کا شد ت سے انتظار کررہے ہیں،مزدور یونین

جمعرات 30 مارچ 2017 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء)KDA میں CBA(اجتماعی سود ے کاریونین)کے تعین کے لئے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر جمعرات 06اپریل 2017کو منعقد ہونے والے ریفرنڈم کے سلسلے میں کے ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام سوک سینٹر سبزہ زار پر عظیم الشان مرکزی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ملازمین کی کثیر تعداد شریک ہوئی یونین کے سربراہ عبد المتین شیخ محمد اشفاق چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین اچھی طرح جانتے ہیںکہ KDAکو انتخابی نشان چھتری والوں نے آزاد کرایا اور ملازمین پر مظالم کے خلاف چھتری والے ہی ڈھال بنے ان رہنماؤں نے کہا کہ کے ڈی اے کے ملازمین 6اپریل کا شد ت سے انتظار کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے اپنی نمائندہ یونین کو سی بی اے بنائیں جلسہ سے یونین کے صدر افضال حسین صدیقی اور مرکزی رہنماؤں سید غلام نبی شاہ ،محمد انور شیخ،سید ساجد حسن ،نثار احمد شیخ،بختی حسن ،فرمان محمد خان اور دیگررہنماؤں نے بھی خطا ب کیاان رہنماؤں نے کہا کہ ریفرنڈم سے راہ فرار اختیار کرنے والی مایوس یونینز مختلف افواہیں پھیلارہی ہیں ریفرنڈم کے بائیکاٹ کی باتیں کرنے اور سوچنے والوں کا کے ڈی اے ملازمین پہلے ہی بائیکاٹ کر چکے ہیں 18سالوں سے ملازمین کی ترقیوں میں ناانصافیوں اور مظالم پر خاموش رہنے والے ریفرنڈم کے عمل سے فرار کے لئے پتلی گلی ڈھونڈرہے ہیںرہنماؤں نے مزید کہا کہ مزدور یونین کے پاس ملازمین کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ KDAکے استحکام اور ترقی کے لئے بہترین پروگرام اور قیادت موجود ہے ہم سی بی اے بن کر ثابت کریں گے کہ KDAکراچی شہر کا سب سے بڑا ترقیاتی ادارہ ہے قبل ازیں جلسے میں شرکت کے لئے سوک سینٹرکے ملازمین کے علاوہ سُر جانی ،نارتھ کراچی،کورنگی ،کلفٹن ،ورکشاپ اسفالٹ پلانٹ ، منصورہ ڈویثرن،ملیر بندڈویثرن، انجیئرنگ اور لینڈ ڈیپا رٹمنٹ کے ملازمین گروپ کی صور ت میں اپنے نمائند وں کے قیادت میں جلسہ گاہ پہنچے تو اُن کا شاندار استقبا ل کیا گیا اور گل پاشی کی گئی اس موقع پر مختلف یونٹوں کے نمائند وں نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ 1999 کے بعد 2017 میں 18سالوں بعد منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں تمام ملازمین پُرجوش ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رکاوٹیں ڈالنے والے مزدور دشمن ہیں وہ اپنے لئے جائے پناہ ڈھونڈ رہے ہیں جلسے میں وقفے وقفے سے مزدور یونین اور انتخابی نشان چھتری کے حق میں نعرئے بازی بھی کی جاتی رہی رہنماؤں نے کہا کہ مخالفین آنکھیں کھول کر دیکھ لیں کہ تمام ملازمین یک طرفہ طور پر مزدور یونین کے ساتھ ہیں اور آج کا جلسہ 6اپریل کو منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں کامیابی کا واضح ثبوت ہے ۔