درسگاہوں کے اطراف سے تجاوزات ا و رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے،سید نیئر رضا

جمعرات 30 مارچ 2017 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء)چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کا میٹرک کے امتحانی مراکز کے اطراف صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کے جائزے کے لئے شاہ فیصل زون کا ہنگامی دورہ کرکے امتحانی مراکز کے اطراف بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر فوکل پرسن شاہ فیصل زون جمال حسین زیدی ،ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ ،XENایم اینڈ ای نثار سومرو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے امتحانی مراکز اور علاقائی سطح پر جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عبادت گاہوں اور درسگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات ترجیحی اور مستقل بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے اور اسکولوں ،کالجوں اور مساجد او امام بارگاہوں کے اطراف اور آمد و رفت کے راستوں پر قائم تجاوزات اور رکاوٹوں کا فی الفور خاتمہ کیا جائے بعد ازاں چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے شاہ فیصل زون میں مختلف یونین کونسل میںصفائی و ستھرائی کے حوالے سے انتظامات کامعائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتربنا نے کے لئے خصوصی توجہ دیں صحت مند ماحول کے قیام کو یر ممکن طور پر یقینی بنا نے کے ساتھ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔