پیوریٹی آف ہیلتھ فائونڈیشن PHF کے تحت ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ

جمعرات 30 مارچ 2017 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء)پیوریٹی آف ہیلتھ فائونڈیشن کے زیرِ اہتمام ’’ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ‘‘ بدھ 5 اپریل کو ڈائریکٹر PHF مسز رفعت نذیر کے زیر نگرانی مریم آباد کورنگی نمبر 1 میں منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں تجربہ کار اور ماہر مسیحا غریب وبیمار مریضوں کو علاج کی بلامعاوضہ سہولتیں بہم پہنچانے کے لئے موجود ہوں گے۔ PHF(امید کا دیا) کا مقصد انسانیت کی خدمت رنگ و نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر انجام دینا ہے۔ کیمپ میں فائونڈیشن کے بزرگ پاسٹر اور معززین شہر موجود رہ کر منتظمین کی حوصلہ افزائی اور مریضوں کی دلجوئی کریں گے۔