فیصل ایدھی کا نمایاں پرفارمنس پرطالبہ فاطمہ زیب کو ایوارڈ پیش

جمعرات 30 مارچ 2017 20:01

فیصل ایدھی کا نمایاں پرفارمنس پرطالبہ فاطمہ زیب کو ایوارڈ پیش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے اشتراک سے پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں جہاں ملک میں قیام امن اور عوامی خدمات پر نمایاں شخصیات کو سفیر امن ایوارڈ سے نوازا گیا وہیں فضائی ڈگری کالج فیصل کی ننھی طالبہ کو آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی یاد میں نغمے پر پیس ایمبسڈر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء فیصل ایدھی نے ایوارڈ سے نوازا اس موقع پر 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز سندھ کے ونگ کمانڈر کرنل شاہد عامر خان اور میجر عنایت اللہ درانی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :