سیالکوٹ،ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمے میں مجرم کو سزائے موت اور2لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی

جمعرات 30 مارچ 2017 19:53

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت اور2لاکھ جرمانہ جبکہ چار شریک ملزمان کوعدم ثبوت پر بری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج محمد ندیم انصاری نے گذشتہ روز تھانہ سٹی ڈسکہ میں درج مقتولہ سجاد کو قتل کرنے والے مجرم علام عباس کو سزائے موت اور2لاکھ روپے جرمانہ لواحقین کو اد اکر نے کا حکم سنایا۔ عدم ادائیگی جرمانہ مجر م کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ مقدمہ میںشریک ملزمان ذیشان عرف شانی، اشرف عرف مٹھو اور امدادعلی کو عدم ثبوت پر بری کردیا جبکہ ایک ملزم راشد بٹ عرف راشدی مقدمہ کی سماعت دوران قتل ہو گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی ڈسکہ میں مذکورہ مقدمہ22.09.13کو درج کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :