حکومت کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اقوام عالم میں پیش کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی،رہنمائ تحریک انصاف یاسر گیلانی

جمعرات 30 مارچ 2017 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کشمیر میں بھارت فوج کی طرف سے بربریت کو اقوام عالم میں پیش کرنے میں بٴْری طرح ناکام ہو گئی ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی آئے روز نہتے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ وطیرہ بن گیا ہے تلاشی کی آڑ میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان سفارتی سطح پر کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کو عالمی برادری کے سامنے اٹھائے اور انکے سامنے بھارتی سامراج کا اصل چہرہ بے نقاب کرے۔ اس وقت بھارت سے دوستی کی بجائے اسکے کشمیر میں مظالم دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔