پیپلز پارٹی آئندہ انتخاب میں پنجاب میں کلین سویپ کرے گی، عابد حسین صدیقی

جمعرات 30 مارچ 2017 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ انتخاب میں پنجاب میں کلین سویپ کرے گی۔ مسلم لیگ ن کو اب دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے کارکن اور جیالے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ویڑن کو پاکستان کے کونے کونے میں پھیلانے کے لئے پٴْرعزم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے کی حکومت نے چار سالوں میں ناکامیوں کے ریکارڈ بنائے ہیں میگا منصوبوں میں میگا کرپشن کی گئی جس کی بنا پر حکمرانوں کو سلاخوں کے پیچھے جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں نے ملک میں محاز آرائی کو فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے وفاق کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت کے منصوبے مخصوص لوگوں کے لئے ہوتے ہیں خاص لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ملکی وحدت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے مسلم لیگ ن صوبائیت اور لسانیت پھیلا کر ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :