عوام نے آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی پارٹنر شپ کو توڑنے کا اٹل فیصلہ کر لیا، مسرت جمشید چیمہ

جمعرات 30 مارچ 2017 19:53

عوام نے آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی پارٹنر شپ کو توڑنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت کا چار سال مفاہمت اور آخری سال مزاحمت کا بیان اس کا واضح ثبوت ہے ،عوام نے آئندہ عام انتخابات میں دونوں کی پارٹنر شپ کو توڑنے کا اٹل فیصلہ کر لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن کے نام پر چار سال تک عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتی رہی ہے جس کا خمیازہ اسے انتخابات میں بھگتنا پڑے گا۔تحریک انصاف حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کے حقوق اور ملکی معاملات پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ،عوام کو یقین دلاتے ہیں انہیں آئندہ بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت اور رہنما?ںکے ایک دوسرے کے خلاف بیانات صرف دکھاوا ہیں، عوام آج بھی شہباز شریف کے پیپلز پارٹی کی قیادت کے پیٹ سے کرپشن اور لوٹ مار کی رقم نکلوانے اور سڑکوں پر گھسیٹنے کے بیانات نہیں بھولے۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے باریاں لگا نے کیلئے پارٹنر شپ قائم کر رکھی ہے لیکن اب عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کے عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :