Live Updates

تحریک انصاف نے گٹکا چھالیہ کا استعمال بڑھنے کیخلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

جمعرات 30 مارچ 2017 19:53

تحریک انصاف نے گٹکا چھالیہ کا استعمال بڑھنے کیخلاف قرار داد پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) تحریک ا نصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے صوبے میں گٹکا اور چھالیہ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف جمعرات کو اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔جگہ جگہ گٹکا اور چھالیہ کی فروخت کھولے عام جاری ہے جس کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل کینسر سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ صوبے بھر میں گٹکا اور چھالیہ کا استعمال روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ریڑھی بان سڑک کنارے ناقص خوراک فروخت کررہے ہیں۔گٹکا اور چھالیہ کا استعمال زیادہ تر نوجوان نسل کررہی ہے جس کی وجہ سے ان میں کینسر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔جبکہ ریڑھی بان غیر معیاری اور ناقص خوراک سڑک کنارے فروخت کررہے ہیں۔لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبے بھر میں گٹکا اور چھالیہ کی فروخت پر پابندی لگائی جائے اور جو لوگ گٹکا اور چھالیہ بھارت سے سمگلنگ کے ذریعے پاکستان میں لا رہے ہیں ان کو انجام تک پہنچایا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات