فنی خرابی کی شکایات موصول ہونے پر ہنڈا اٹلس نے کئی گاڑیوں کے ماڈلز کیلئے مفت اپگریڈ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 مارچ 2017 19:38

فنی خرابی کی شکایات موصول ہونے پر ہنڈا اٹلس نے کئی گاڑیوں کے ماڈلز کیلئے ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ2017ء) فنی خرابی کی شکایات موصول ہونے پر ہنڈا اٹلس نے کئی گاڑیوں کے ماڈلز کیلئے مفت اپگریڈ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہنڈا اٹلس کی جانب سے فروخت کی جانے والی گاڑیوں کے کئی ماڈلز میں فنی خرابی کی شکایات کمپنی کیلئے در سر بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہنڈا کی متعدد گاڑیوں کے ماڈلز میں سی آر ایس ائیر بیگ میں خرابی کی شکایات ملی ہیں جس کے بعد کمپنی نے اپنے گاھکوں کو مفت اپگریڈ کروانے کی سہولت کی پیش کش کی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ہنڈا سوک کے 2006 سے 2012 تک کے ماڈلز، ہنڈا سی آر وی کے 2008 سے 2011 تک کے ماڈلز اور ہنڈو اکارڈ کے 2004 سے 2012 تک کے ماڈلز کے مالکان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کا ہنڈا اٹلس کے کسی بھی سروس سینٹر سے فوری مفت معائنہ کروائیں۔