صوبائی صدر خالد وقاصکی زیر صدارت الخدمت فائونڈیشن خیبر پختونخوا کی ریجنل بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس

جمعرات 30 مارچ 2017 19:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) الخدمت فائونڈیشن صوبہ خیبر پختونخوا کی ریجنل بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس صوبائی صدر خالد وقاص کے زیر صدارت الخدمت ہائوس سکنڈر ٹائون جی ٹی روڈ میںمنعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ ، ریجنل بورڈ آف مینجمنٹ ممبران ، ضلعی صدور اور صوبائی سٹاف ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں الخدمت فائونڈیشن خیبر پختونخوا کے تحت صوبہ بھر میں جاری منصوبوں اور فلاحی سرگرمیوں کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن مصیبت زدہ لوگوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ اجلاس میں الخدمت فائونڈیشن کے شعبہ صحت ، تعلیم ، یتیموں کی کفالت ، مواخات ، صاف پانی ، ایمرجنسی ریلیف اور کمیونٹی سروسز کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مالیات اور آڈٹ رپورٹس بھی پیش کی گئیں جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

انہوںنے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کا سرمایہ مخیر افراد کا اعتماد اور ہزاروں رضاکار ہیں جو دکھی انسانیت کی بلا تفریق خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔ # ملاگوری (نامہ نگار)النمرہ ماڈل ہائی سکول شاگئی تھانہ میں یو م والدین کی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں طلباء کے والدین، اساتذہ کرام اور سکول کے طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل محمد رفیق نے بہترین نتائج پر سکول کے اساتذہ کو حراج تحسین پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ النمرہ ماڈل ہائی سکول علاقے میں تعلیم کی فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سکول سے فارغ ہونے والے طلباء بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہے۔ انہوںنے کہا ہمارا مقصد پیسہ کمانا نہیں ہے بلکہ صرف علاقے کے بچوں اور بچیوں کوزیور تعلیم سے آراستہ کرانا ہے۔انہو ں نے سالانہ امتحان میں کامیاب ہونے طلباء و طالبات کو مبار ک باد پیش کی۔ اس موقع پر جماعت ہشتم کے مصبا ح اللہ نے اپنے کلاس اور پورے سکول میں اول پوزیشن حاصل کی۔ پرنسپل محمد رفیق نے اپنے جماعتوںمیں اول پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء میںٹرافیاں بھی تقسیم کئے۔