لیگی کارکنوں پر گورنر ہائوس کے دروازے بند ہوچکے،وزیراعظم کو اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرنی چاہیے،ایف ایم صابر ایڈوکیٹ

جمعرات 30 مارچ 2017 19:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری ایف ایم صابر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ لیگی کارکنوں پر گورنر ہائوس کے دروازے بند ہوچکے ہیں لہذا نواز شریف وزیراعظم کو اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ 23مارچ یوم آزادی کے حوالے سے گورنر ہائوس میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد ہوا تھا جس میں گورنر کی طرف سے بعض حضرات کو سول ایوارڈز سے نوازا گیا لیکن سرٹیفیکیٹ پانے والوں میں کسی ایک نے تحریک آزای میں حصہ نہیں لیا تھااور نہ ہی مسلم لیگ سے کوئی تعلق رہا ہے صابر ایڈوکیٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سرانجام خان زمیندار اورسالار قدرت اللہ وغیرہ جس نے تحریک آزادی میں قائداعظم محمد علی جناح کیساتھ ہراول دستے کا کردار ادا کیا تھا گورنر کی نظروں سے اوجھل رہا علاوہ ازیں پیر محمد صابر شاہ صوبائی صدر جس نے پرویز مشرف کی امریت کیخلاف پہلی دفعہ پشاور سے تحریک چلانے کا آغاز کیا تھا عالمزیب خان صوبائی صدر مسلم لائرز فورم جس نے وکلاء فورم کو زندہ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے نظر انداز کیا گیا یوتھ ونگ اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کو 23مارچ کی تقریبات میں دعوت نہ دینا گورنر صاحب کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :