اینٹی نارکاٹیکس عدالت خیبرپختونخوا نے ملزم کو ناقص تفتیش کی بنیاد پر بری کردیا

جمعرات 30 مارچ 2017 19:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) اینٹی نارکاٹیکس عدالت خیبرپختونخواکی جج نصرت یاسمین انتخاب عالم نے اے این ایف کی جانب سے ناکردہ گناہ کے جرم میں ایک ملزم کو ناقص تفتیش کی بنیاد پر بری کردیا۔گزشتہ روز فاضل عدالت نے اے این ایف کی جانب سے ناکردہ گناہ کے جرم میں گرفتارملزم نعیم الدین کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی تو اس دوران درخواست گزارکے وکیل فرحانہ مروت ایڈووکیٹ نے عدالت کوبتایاکہ اے این ایف نی14جولائی2014ء کو دو ملزمان خدائے نور اوردائودکے قبضے سے چھ کلوہیروئن برآمد کی تھی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے اے این ایف کوبتایاکہ ہیروئن ان کی نہیں ملزم قاری منان کی ہے اے این ایف کے تفتیشی افیسرکی ناقص کارکردگی پر قاری منان کی جگہ نعیم الدین کوگرفتارکرلیانعیم الدین نے بار بار چیخ وپکار پربتایاکہ وہ قاری منان نہیں نعیم الدین ہے لیکن اس کے باوجود اے این ایف نے کچھ نہیں سنا اورنعیم الدین کیخلاف مقدمہ درج کردیا عدالت کوبتایاگیا کہ اے این ایف نے ناقص کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک ملزم کے بجائے دوسرے بے گناہ شخص کو گرفتارکیاہے لہذااستدعاہے کہ اسے بری کیاجائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے تمام شواہد کی روشنی میں اے این ایف کی ناقص تفتیش کی بنیاد پر ملزم نعیم الدین کو باعزت بری کردیا۔

متعلقہ عنوان :