صوبائی محکمہ خزانہ تمام سرکاری اداروں کو مارچ کی تنخواہ اور پنشن 31مارچ تک ادا کرنے کا حکم

جمعرات 30 مارچ 2017 19:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء)محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخوا کے ایک مراسلے میں متعلقہ ٹریژری رولز کا حوالہ دیتے ہوئے صوبے کے تمام سرکاری ،خود مختار اور نیم خود مختاراداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماہ مارچ 2017ء کی ماہانہ تنخواہ اور پنشن 31مارچ2017 تک ادا کی جائے۔

(جاری ہے)

کیونکہ یکم اور 2 اپریل (ہفتہ اور اتوار) کو ہفتہ وارعام تعطیلات ہوں گی۔