حقدار کو فوری حق کی فراہمی اور غریب عوام کی بھلائی موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،پی ٹی آئی نے انصاف اور میرٹ کی بالادستی کے نعرے پر عوام سے ووٹ لیا تھا اور اپنے اس مشن کو کامیابی سے آگے کی طرف لے جارہے ہیں اور ہماری حکومت میں ہر کسی کو ان کا حق پورا ملے گا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک محب الله خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 30 مارچ 2017 19:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک ، فشریز و امداد باہمی محب الله خان نے کہا ہے کہ حقدار کو فوری حق کی فراہمی اور غریب عوام کی بھلائی موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔پی ٹی آئی نے انصاف اور میرٹ کی بالادستی کے نعرے پر عوام سے ووٹ لیا تھا اور اپنے اس مشن کو کامیابی سے آگے کی طرف لے جارہے ہیں اور ہماری حکومت میں ہر کسی کو ان کا حق پورا ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز محکمہ لائیوسٹاک ریسرچ پشاور میں لائیوسٹاک کے مرحوم نائب قاصد ہدایت الله کی رسم قل کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے مرحوم کی بیوہ کو خصوصی طور پر محکمہ میں ملازمت فراہمی کا تقررنامہ حوالے کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مرحوم نائب قاصد کے بچے کمسن ہیں جبکہ خاندان کی کفالت کیلئے کوئی اور ذریعہ نہیں تھا جسکی بناپر انکی اہلیہ کوملازمت فراہم کی گئی۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری زراعت و لائیوسٹاک شوکت علی یوسفزئی ،ڈی جی لائیوسٹاک ریسرچ ڈاکٹر میرزالی خان، ڈی جی لائیوسٹاک توسیع ڈاکٹر شیر محمد، پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر حبیب الله خان،جنرل سیکرٹری خسرو کلیم اور مرحوم کے عزیر و اقارب کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :