روس کے فوجی وفدنے شمالی وجنوبی وزیرستان میں واناا ورمیران شاہ کادورہ

روسی وفدکوقبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کےخاتمے سےمتعلق بریفنگ،روسی وفدکوپاک افغان بارڈرمینجمنٹ اورترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیاگیا،روسی وفدنے پاک فوج کے خطے میں امن واستحکام کےکردارکی تعریف کی۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 مارچ 2017 19:26

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ2017ء) :روس کے فوجی وفدنے شمالی وجنوبی وزیرستان میں واناا ور میران شاہ کادورہ کیا،روسی وفدکوقبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خاتمے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق روسی وفدکی قیادت ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل اسراکوف سرگئی نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پردونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان باہمی ٹریننگ اور مشترکہ مشقوں کے انعقادپرگفتگوبھی کی گئی۔

روسی وفدکوپاک افغان بارڈرمینجمنٹ اور ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیاگیا۔ترجمان پاک فوج نے مزیدبتایا کہ روسی وفدنے پاک فوج کے خطے میں امن واستحکام کے کردارسراہا،جبکہ پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کی تعریف بھی کی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :