سینٹ میں نمائندگی حاصل کرنے کے میں ناکامی کے بعد نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کی ساہیوال سے رکن قومی اسمبلی کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے لابنگ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 مارچ 2017 19:21

سینٹ میں نمائندگی حاصل کرنے کے میں ناکامی کے بعد نجم سیٹھی کی اہلیہ ..
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 مارچ۔2017ء) سینٹ میں نمائندگی حاصل کرنے کے میں ناکامی کے بعد پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی اہلیہ اور ٹی وی اینکرجگنو محسن آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ نون سے ضلع ساہیوال میں اپنے داداکی آبائی نشست سے رکن قومی اسمبلی کے حلقہ این اے145 کی ٹکٹ کے لیے لابنگ کررہی ہیں -معتبر ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں خاندان میں مشاورت بھی ہوئی ہے-تاہم کہا جارہا ہے کہ آئندہ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کی نشستوں کا فیصلہ وزیراعظم میاں نوازشریف خودکرنے کا عندیہ دے چکے ہیں اور نجم سیٹھی اور ان کے خاندان کے مراسم وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے ساتھ ہیں ‘شنید ہے کہ میاں نوازشریف پرانی رنجش کی بنا پر نجم سیٹھی کو ناپسند کرتے ہیں اس کے علاوہ نوازشریف کے انتہائی قابل اعتماد ساتھی بریگیڈیئر(ر)سید جاوید حسین جگنو محسن کے قریبی عزیزہیں اور خاندانی اختلافات کی بنا پر وہ سینٹ کے لیے جگنو محسن کی نامزدگی کی مخالفت کرچکے ہیں -بریگیڈیئر(ر)سیدجاوید حسین وزیراعظم نوازشریف کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں اور وہ ان کے ملٹری سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں-