پنشنرز کو ہر فورم پر سپورٹ کرتے رہیں گے، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق

جمعرات 30 مارچ 2017 19:41

پنشنرز کو ہر فورم پر سپورٹ کرتے رہیں گے، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ضعیف العمر پنشنرز کو ہر فورم پر سپورٹ کرتی رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو آل پاکستان پی ٹی سی ایل پنشنرز ایکشن کمیٹی کے ایک وفد سے المرکزجماعت اسلامی پشاور میں ملاقات کے دوران کیا۔وفد میں اکرام اللہ کے علاوہ ایکشن کمیٹی کے دیگر عہددار جن میں کنوینرز صادق علی ، داور خان ، بُخاری شاہ، حاجی شیر احمد اور شیرین زمان بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ایکشن کمیٹی نے ضعیف العمر 45ہزار پی ٹی سی ایل پنشنرز اور پنشنرز بیوائوں کے ساتھ اتصلات کے زیر تسلط پی ٹی سی ایل کی جانب سے عرصہ سات سال سے ہونے والے ظلم کے بارے میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو تفصیل سے آگاہ کیا ۔ امیر جماعت اسلامی نے پی ٹی سی ایل پنشنرز کو درپیش تمام مسائل غور سے سُنے اور ایکشن کمیٹی کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی ان ضعیف العمر پنشنرز کو ہر فورم پر سپورٹ کرینگے ۔ ایکشن کمیٹی نے پی ٹی سی ایل پنشنرز کے ساتھ ہمدردی پر ایکشن کمیٹی ممبران نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :