پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے خواجہ محمد خان ہوتی کو سیاسی مسافر قرار دیدیا

مفادات کیلئے ہر پانچ سال بعد پارٹی تبدیل کر لیتے ہیں ، زرداری کا تو نعرہ ہی یہی ہے -’’میں کھاتا ہوں ، تم بھی کھاؤ، افتخار علی مشوانی

جمعرات 30 مارچ 2017 19:37

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء خواجہ محمد خان ہوتی کو سیاسی مسافر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو مفادات کیلئے ہر پانچ سال بعد پارٹی تبدیل کر لیتے ہیں اور ہمیں امید ہے اب جس کرپٹ پارٹی میں شامل ہوئے ہیں وہاں ان کی خوب دال گھلے گی کیونکہ زرداری کا تو نعرہ ہی یہی ہے -’’میں کھاتا ہوں ، تم بھی کھاؤ ۔

وہ جمعرات کو پی پی پی کے مرکزی رہنماء خواجہ محمد خان ہوتی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنے طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں اُنہوں نے کہا ہے کہ مردان میں اب پیپلز پارٹی کا نام لیوا کوئی نہیں رہا۔جبکہ عہدوں کے پیچھے بھاگنے والے اور ہر پانچ سال بعد پارٹی وفاداری تبدیل کرنے والے ملک و قوم کے خدمت نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے نمائندے عوامی خدمت کی سیاست پر عمل پیرا ہیں، صوبائی حکومت نے لوٹ مارکا دور ختم کردیا۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے لیڈران کا مقصدباری باری ملک کو لوٹنے کا ہے۔ تحریک انصاف نے ان دونوں پارٹیوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے عیاں کئے۔افتخار علی مشوانی نے کہاہے کہ عوامی خدمت کا ایجنڈہ لیکر آئے ہیں جسے پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ مخالفین کے پروپیگنڈے اصل مقصد سے توجہ نہیں ہٹا سکتے ۔ اُنہوں نے کہا ہے ممہ ہم پر وہ لوگ تنقید کر رہے ہیں جن کا ماضی اور حال دونوں کرپشن اور لوٹ کی داستانوں اور بین الاقوامی سطح پر ہو شربا سکینڈلز اور الزامات جو 100فیصد ثابت بھی ہوچکے ہیں کی زد میں ہے ۔