باجوڑایجنسی ، تحصیل سلارزئی میں جماعت اسلامی کو دھچکہ ، درجنوں افراد اے این پی میں شامل

جمعرات 30 مارچ 2017 19:36

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) باجوڑایجنسی کے تحصیل سلارزئی علاقہ درہ میں جماعت اسلامی کو دھچکہ ، درجنوں افراد اے این پی میں شامل ۔ عوامی نیشنل پارٹی باجوڑایجنسی کا ایک شمولیتی تقریب تحصیل سلارزئی کے علاقہ درہ میں منعقدہوئی ۔ جس میں درجنوں افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی جس میں جماعت اسلامی سے باچا رحمن ، حیاض خان ، باچا ذادہ ، نصیب ، حبیب اللہ ، رحیم اللہ ، خان محمد ، حسین محمد ، نورالرحمن ، فیاض ، عالم زیب ، نذیر ، گل زمان ، یارزمان ، عبدالمنان ، عبداللہ ، باچہ ، منیر ، عمر ذادہ ، منیر ،خان سردار جبکہ دیگر شامل ہونیوالوں میں غلام ، بختور ، وہاب ، اقبال ، بلال ، سبحان اللہ ، رشید ، فضلی ، شاہ ولی خان ، یوسف ، مادہ گل ، فضل خالق ، فقیر سید ، ضرب دین، اکرام اللہ ، ضیاء الرحمن ، حیدر، یار خان ، گل اعظیم خان ، شیر روان ، زرشاد خان نے خاندانوں سمیت اے این پی میں شمولیت اختیار کی ۔

(جاری ہے)

شمولیتی تقریب میں اے این پی باجوڑ کے صدر ملک عطاء اللہ خان ، جنرل سیکرٹری گل افضل ، سید عبدالمنان کاکاجی ، سیکرٹری اطلاعات شاہ نصیر ، نائب صدر خان بہادر ، سلارزو کے صدر ملک سبحان، امان اللہ ، این وائی او کے چیف ارگنائزر جاوید تندر ، شاہ خالد ، پختون ایس ایف کے نثار باز ، سخی بہادر ، ملنگ جان ، گل اکبر خان ، سید محمد نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک عطاء اللہ خان ، گل افضل خان اور سید عبدالمنان کاکاجی نے کہا کہ آئندہ دور باجوڑ میں اے این پی کا ہے ۔انھوں نے نئی شمولیت اختیار کرنیوالوں کو مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :