آل باجوڑ ماربل فیکٹریز ایسوسی ایشن کا فیکٹریوں سے بجلی کی کنکشنز منقطع پر سخت تشویش کا اظہار

جمعرات 30 مارچ 2017 19:36

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) آل باجوڑ ماربل فیکٹریز ایسوسی ایشن نے ٹیکسو کے جانب سے باجوڑایجنسی میں ماربل فیکٹریوں سے بجلی کی کنکشنز منقطع کی جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے اور کہاہے کہ ماربل فیکٹریاں بند ہونے سے سینکڑوں ملازمین بے روزگار ہوگئے ہیں ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ماربل فیکٹریوںکو فوری طور پر بجلی کی سپلائی بحال کی جائے تاکہ ماربل فیکٹریاں دو بار ہ چالو ہوسکیں۔

جمعرات کے روز صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آل باجوڑ ماربل فیکٹری ایسویشن کے سینئر عہدیداروں طفیل خان ، شوکت یوسف اور کفایت خان نے کہاکہ ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی ( ٹیکسو کی جانب سے باجوڑیجنسی میں ماربل فیکٹریوں سے بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کی وجہ سے تمام ماربل فیکٹریاںمکمل طور پر بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ان کا نقصان ہورہاہے بلکہ ماربل فیکٹریوں میں کام کرنے والے قریباً چار سو افراد بے روزگار ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ باجوڑایجنسی ایک پسماندہ علاقہ ہے اور ماربل فیکٹریاں یہاں کے واحد انڈسٹریز ہے جو نہ صرف ایجنسی کے معاشی ترقی میں کردار دا کرتا ہے بلکہ سینکڑوں لوگوں کے روزگار کا بھی زریعہ ہے ۔ آل باجوڑ ماربل فیکٹریز ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے کہاکہ باجوڑایجنسی میں ماربل فیکٹری کی صنعت شورش کی وجہ سے پہلے ہی سے سخت مشکلات کا شکار رہے ہیں اور ایجنسی کے متعدد ماربل فیکٹریاں کئی سالوں سے بند پڑے ہیں ۔

انھوں نے ٹیکسو کی جانب سے ماربل فیکٹریوں سے بجلی کی کنکشن منقطع کی جانے پر افسوس کا اظہار کیا او ر کہاہے کہ وہ ماربل فیکٹریوں کو بجلی کی میٹر لگانے کے خلاف نہیں ہے لیکن اس کے لیے ٹیسکو کو ضروری ہے کہ تمام ماربل فیکٹریوں کو چار سو چالیس وولیٹج کی بجلی کم از کم اٹھارہ گھنٹے مسلسل یقینی بنائے ۔ انھو ںنے ٹیکسو کے چیف ایگزیکٹو اور دیگر سینئرحکام سے اپیل کی وہ باجوڑایجنسی میں ماربل فیکٹری مالکان کے حالات زار اور مشکلات کے پیش نظر تمام ماربل فیکٹریوں کی بجلی کی سپلائی فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات جاری کریں ۔

انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ماربل فیکٹریو ں کو بجلی کی میٹر کی تنصیب کا مسئلہ باہمی اتفاق رائے سے حل کیا جائے تاکہ باجوڑایجنسی میں ماربل فیکٹریاں تباہ ہونے سے بچا جاسکیں ۔ انھوں نے کہاکہ آل باجوڑ ماربل فیکٹریز ایسوسی ایشن ماربل فیکٹریوںکو بجلی کی میٹر لگانے کے مسئلہ پر ٹیسکو کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :