وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس،گندم خریداری مہم برائے سال 2017-18 کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ

گندم خریداری مہم:کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کریں گی:شہبازشریف چھوٹے کاشتکار کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، مڈل مین کو کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دینگے گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی،خریداری مہم کی خود نگرانی کرونگا:وزیراعلیٰ

جمعرات 30 مارچ 2017 19:33

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس،گندم خریداری مہم برائے سال 2017-18 کے حوالے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گندم خریداری مہم برائے سال 2017-18 کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الله تعالیٰ کے فضل وکرم سے رواں برس گندم کی بہترین فصل ہوئی ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کرے گی اور چھوٹے کاشتکار کے حقوق کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو گندم کی فصل کامقررکردہ معاوضہ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور گندم کی خریداری میں مڈل مین کو کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

طے شدہ پالیسی کے مطابق کاشتکاروں کو باردانہ کی تقسیم کی جائے گی اور باردانہ کی تقسیم کا عمل نہایت شفاف او رمنصفانہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

صوبائی ،ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر شکایات سیل قائم کئے جائیں گے اور گندم خریداری مہم کی میں خود ذاتی طو رپر نگرانی کروںگا۔صوبائی وزراء بلال یاسین ، نعیم اختر بھابھہ، عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری زراعت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔