وطن پہلے جبکہ کوئی بھی فردیاادارہ بعدمیں ہے،آرمی چیف کاعزم

جنرل قمرجاویدباجوہ جوانوں،افسروں اورایف سی کیساتھ گھل مل گئے،یادگارشہداء پرپھول بھی چڑھائے،بلوچ رجمنٹ سےخصوصی رشتہ ہے،میرے والد بھی اسی رجمنٹ میں افسرتھے،پاک فوج قومی سلامتی کیلئے کام کرتی رہے گی۔جنرل قمرجاویدباجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 مارچ 2017 18:58

وطن پہلے جبکہ کوئی بھی فردیاادارہ بعدمیں ہے،آرمی چیف کاعزم
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ایبٹ آبادمیں بلوچ رجمنٹ سنٹرکادورہ کیا،آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ میں یادگارشہداء پرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ بلوچ رجمنٹ سنٹرمیں جوانوں ،افسروں اور ایف سی کے ساتھ گھل مل گئے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلوچ رجمنٹ سے خصوصی رشتہ ہے میرے والد بھی اسی رجمنٹ میں افسرتھے۔

جبکہ میں بھی بلوچ رجمنٹ کاافسرہوں۔انہوں نے وطن عزیزکیلئے اپنے عزم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہماراملک کسی فردیاادارے سے بڑھ کرہے۔ملک پرکسی کوفوقیت نہیں ہے،ملک پہلے ہے بعد میں کوئی فردیاادارہ ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قومی سلامتی کیلئے کام کرتی رہے گی۔پاکستان کوبہترسے بہتربنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :