الیکشن کمیشن میں جعلی حلف ناموں سے متعلق علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی

جمعرات 30 مارچ 2017 19:31

الیکشن کمیشن میں جعلی حلف ناموں سے متعلق علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) الیکشن کمیشن میں جعلی حلف ناموں سے متعلق علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی،کیس کی آئندہ سماعت پانچ مئی کو ہو گی،جمعرات کوالیکشن کمیشن میں این اے 122 ضمنی انتخاب میں علیم خان کی جانب سے جعلی حلف نامے جمع کرانے کے معاملے پر سپیکر ایاز صادق کی درخواست پر علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت کی تاریخ مقرر تھی لیکن کمیشن نے علیم خان کی درخواست پر کیس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کر دی،علیم خان کے وکیل نے کمیشن سے استدعا کی کہ کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کیوجہ سے ملتوی کر دی جائے۔

(جاری ہے)

کمیشن نے وکیل کی استدعا قبول کر تے ہوئے کیس کی سماعت پانچ مئی تک ملتوی کر دی(ع ع)