شفاف انتخابی نتائج کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم قدم،پریزائڈنگ آفیسر کی موجودگی کی جگہ معلوم کرنے کیلئے آئی بیکن ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا،الیکشن کمیشن کی تجرباتی ٹیسٹ کیلئے 150 آئی بیکن ٹیکنالوجی سے لیس آلات کی خریداری کی بھی منظوری

جمعرات 30 مارچ 2017 19:31

شفاف انتخابی نتائج کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم قدم،پریزائڈنگ آفیسر کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) شفاف انتخابی نتائج کے لیے الیکشن کمیشن کا ایک اہم قدم،پریزائڈنگ آفیسر کی جگہ کو معلوم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آئی بیکن ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا،پریزائڈنگ آفیسر کہاں ہے الیکشن کمیشن کو سب معلوم ہو گا،الیکشن کمیشن نے تجرباتی ٹیسٹ کے لیے 150 آئی بیکن ٹیکنالوجی سے لیس آلات خریدنے کی بھی منظوری دے دی،ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میںپریزائڈنگ آفیسر کی جگہ کو معلوم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آئی بیکن ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا،آئی بیکن ٹیکنالیوجی کی مدد سے پریزائڈنگ آفیسر کی جگہ معلوم کی جا سکے گی،آئی بیکن ٹیکنالوجی سے لیس ٹریکنگ ڈیوائس ووٹوں کے تھیلے میں ڈالی جائے گی،ریٹرنگ آفیسر اور سیکورٹی پرسنل ٹریکنگ ڈیوائس کی مدد سے پریزائڈنگ ا فسر کی جگہ کا تعین کر سکیں گے،الیکشن کمیشن نے تجرباتی ٹیسٹ کے لیے 150 آئی بیکن ٹیکنالوجی سے لیس آلات خریدنے کی بھی منظوری دے دی،آئی بیکن ٹیکنالوجی کو خیبرپختنخواہ کے آئندہ ضمنی انتخابات میں تجرباتی بنیادوں پر استعمال کیا جائے گا(ع ع)