فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کمی کیساتھ50800روپے ہوگئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 مارچ 2017 18:47

فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کمی کیساتھ50800روپے ہوگئی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ2017ء): عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤکاسلسلہ جاری ہے،جس کے تحت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2ڈالرسے کم ہوکر1251ڈالرفی اونس پرآگئی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا100روپے سستاہوگیاہے۔ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کمی کیساتھ 50ہزار800روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 85روپے کمی کے ساتھ 43ہزار582روپے ہوگئی ہے۔