سپریم کورٹ کے سینئرجسٹس امیر ہانی مسلم اپنے عہدے سے کل ریٹائر ہو جائینگے

جمعرات 30 مارچ 2017 19:15

سپریم کورٹ کے سینئرجسٹس امیر ہانی مسلم اپنے عہدے سے کل ریٹائر ہو جائینگے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) سپریم کورٹ کے سینئرجسٹس امیر ہانی مسلم اپنے عہدے سے (کل) 31 مارچ کو ریٹائر ہو جائینگے ، وہ 14 فروری 2011 ء کو سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے بطور جج سپریم کورٹ انہوں نے انہوں نے تاریخی اور اہم نوعیت کے فیصلے دیتے ہوئے صوبہ سندھ میں بیوروکریسی کی من مانیوں اور بے لگام فیصلوں کاراستہ روکا ۔

، جسٹس ہانی مسلم نے ملک بھر خصوصًا صوبہ سندھ اورپنجاب کے محکمہ ہائے پولیس میں آئوٹ آف ٹرن پروموشن کیس میں تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے سابقہ ادوارمیں نوازے گئے اہلکاروں اور افسران کواپنے سابقہ عہدوں پرپہنچادیا ہے اس طرح ا نہوں نیسندہ پبلک سروس کمیشن میں من پسند افراد کی بھرتی اورتقرریوں کا نوٹس لے کر تین سوسے زائد افراد کی تقرریاں منسوخ کرتے ہوئے قواعد کے مطابق ازسرنوبھرتیاں کرنے کا حکم جاری کیا ہے قبل ازیں انہوں نے سند ھ میں پانی کی عدم دستیابی اور صحت کے شعبے پر کمیشن تشکیل دیا تھا، ان کی ہدایت پرقومی احتساب بیورو (نیب ) میں غیر قانونی بھرتیوں کے بارے میں از خود نوٹس لیا گیا جس کے نتیجے میں مقررہ تعلیمی صلاحیت نہ رکھنے کے باوجود بڑے عہدوں پرطویل عرصہ سے براجماںافسران کوگھرجاناپڑا ، جسٹس امیر ہانی مسلم پانامہ لیکس سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بنچ کاحصہ رہے تاہم بعد ازاں انہوں نے مزکورہ بنچ سے ذاتی وجوہات کی بناپرعلیحدگی اختیار کر لی تھی،جسٹس امیر ہانی مسلم 1994 ء میں اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل جبکہ 1995ء میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندہ رہے۔

(جاری ہے)

۔2002 ء میں ان کو ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کیا گیا۔ تاہم 23 اگست 2002 ء کو سندہ ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے۔

متعلقہ عنوان :