حیسکو کی جانب سے بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے

جمعرات 30 مارچ 2017 19:15

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) حیسکو کی جانب سے بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے اس سلسلہ میں حیدرآبادکے علاقے لطیف آباد، صدر، گاڑی کھاتہ، حالی روڈ ودیگر میں حیسکو کی خصوصی ٹیموں نے کاروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر150نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع، 100غیر قانونی کنڈے ہٹادیئے گئے جبکہ غیر قانونی تاریں اپنے قبضِ میں لے لی گئیں ہیںاور بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آردرج کرانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں لیٹر جمع کرادیئے گئے ہیں اس کے علاوہ نادہندگان سی4لاکھ 85ہزار روپے کے واجبات کی وصولی بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :