کوٹری میں موٹر سائیکل حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق،ایک زخمی

جمعرات 30 مارچ 2017 19:15

کوٹری میں موٹر سائیکل حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق،ایک زخمی
حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) کوٹری میں موٹر سائیکل کے حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا، نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سلپ ہو گیا جس کے نتیجے میں 26سالہ لیموں خاصخیلی ولد کالو خاصخیلی جاں بحق اوراسکا ساتھی شدید زخمی ہو گیا، جس کو کوٹری کے ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :