لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال جام شورو،ایک خاتون نے بیک وقت 4بچوں کو جنم دیا ہے

جمعرات 30 مارچ 2017 19:15

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال جام شورو کے شعبہ زچہ و بچہ کے وارڈ نمبر4میں ایک خاتون 31سالہ نسیمہ زوجہ حق نواز نے بیک وقت 4بچوں کو جنم دیا ہے،خاتون واپڈا کالونی جام شورو کی رہائشی ہے اسے کالونی کے مکین اور رشتہ دار مبارک باد دینے آرہے ہیں خاتون نے 3بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا ہے جبکہ اسکے دو بیٹے پہلے سے موجود ہیں، گائنی وارڈ کی انچار ج ڈاکٹر کے مطابق زچہ و بچہ بخیریت ہیں اور انہیں جلد ہی ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔