کوئٹہ،وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن ، سیکرٹری تعلیم کی یقین دہانی پر احتجاج موخر ،محمد لانگو اور

وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر پریس کانفرنس سے خطاب، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاجی شیڈول کا اعلان کرینگے

جمعرات 30 مارچ 2017 19:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر در محمد لانگو اور ضلع کوئٹہ کے صدر ہارون اختر نے کہا کہ سیکرٹری تعلیم کی یقین دہانی پر اپنے احتجاج کو موخر کر دیتے ہیں اگر پھر بھی ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاجی شیڈول کا اعلان کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن نے تعلیم کے فروغ اور معیار کے لئے جدوجہد کر تی رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے حقوق کے حصول اور تحفظ کے لئے کوشاں ہے وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن نی50 فیصد پروموشن کوٹہ میں سکینڈ ڈویژن کی شرط کے خاتمے کے لئے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گزشتہ روز پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر نا تھا چونکہ اس دوران سیکرٹری تعلیم سے گفت وشنید کے بعد ہڑتال اور احتجاج کو فوری طور پر موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور تمام تر احتجاجی شیڈول کو بھی ختم کر نے کا اعلان کیا گیا انہوں نے کہا کہ کچھ نام نہاد استحصالی تعلیم دشمن ٹولہ اپنے عزائم کو عملی جامعہ پہنا نے کے لئے پروموشن کوٹہ میں سودا بازی کر کے سکینڈ ڈویژن کی شرف پر عملدرآمد کرنے والی کمیٹی میں نہ صرف شامل ہوئے بلکہ زور وشور سے اس ظالمانہ شرط کو لاگو کرنے پر تلے ہوئے تھے سیکرٹری تعلیم کی یقین دہانی پر اپنے احتجاج کو موخر کر دیتے ہیں اگر پھر بھی ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاجی شیڈول کا اعلان کرینگے۔

متعلقہ عنوان :