کوئٹہ ، دشت وسپیزنڈ کے قانون گو کو طور پر ٹرانسفر کیا جائے، نصیراحمد مینگل

منصوبے کے تحت اراضیات اور ریکارڈ میں رد بدل کا خطرہ زمینداران، دشت محمد اسلم لہڑی

جمعرات 30 مارچ 2017 19:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) زمینداران دشت محمد اسلم لہڑی ،نصیراحمد مینگل نے کہا کہ علاقہ دشت وسپیزنڈ کے قانون گو کو فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے منصوبے کے تحت ہمارے اراضیات اور ریکارڈ میں رد بدل کا خطرہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دشت سپیزنڈ کے قانون گو بلاوجہ ہمارے اراضیات پر نشاند ہی کرنے اکثر اوقات از خود آتا ہے جبکہ پہلے بھی مذکورہ قانون گو نے ہمارے زمینوں میں ردوبدل کی اگر یہی صورتحال جاری رہی تو ہم احتجاج کا راستہ اختیار کر نے پر مجبور ہونگے حکومت وقت سے مطالبہ کر تے ہوئے تحصیل دشت کے قانون گو اور پٹواری عملے کو فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :