فیصل آباد: وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف دو اپریل کوفیصل آباد کا دورہ کریں گے

وہ مکمل ہونے والے 10بڑے منصوبوں کا افتتاح اور جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے وزیر اعلی پنجاب اس سے قبل کئی مرتبہ فیصل آباد کا شیڈول جاری کر چکے ہیں مگر مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے درمیان اختلافات کی وجہ سے آخری پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اپنا پروگرام منسوخ کرتے رہے ہیں

جمعرات 30 مارچ 2017 19:12

فیصل آباد: وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف دو اپریل کوفیصل آباد کا ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف دو اپریل کوفیصل آباد آئیں گے، وہ جہاں پر 10بڑے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے ،سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ،آن لائن کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی دواپریل کومتوقع فیصل آباد کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے تیاریاں شروع کردی ہیں یادر ہے وزیر اعلی پنجاب اس سے قبل کئی مرتبہ فیصل آباد کا شیڈول جاری کر چکے ہیں مگر مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے درمیان اختلافات کی وجہ سے آخری پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اپنا پروگرام منسوخ کرتے رہے ہیں آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ دو اپر یل کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آمد کا شیڈول جاری کر دیا گیا وہ ضلع کونسل چوک میں ایک جلسہ عام سے خطاب بھی کریں اس سلسلہ میں گذشتہ روز صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان اور دیگر ممبران قومی وصوبائی اسمبلی نے انتظامات کے دورہ کیا اور انہوں نے فیصل آباد پریس کلب کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کی ،جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب فیصل آباد میں مکمل ہونے والے 10بڑے منصوبے جن میںایکسپریس وے، چلڈرن ہسپتال،واٹرپراجیکٹ ناولٹی پل،زرعی یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل،خدت سنٹراور دیگر کا افتتاح کریں گے،مسلم لیگ ن کی مقامی قیاد ت کی طرف سے بھی وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا فیصل آباد شاندار استقبال کرنے کے سلسلہ میں تیاریا ں جاری ہیں ،جلسہ عام میں 50ہراز سے زائد کارکنوں وزیر اعلیٰ پنجاب کا استقبال کریں گے،ضلع کونسل چوک میںسٹیج تیار گیا جائے گا اور اس کا رخ کچہری بازار گھنٹہ گھر کی طرف ہوگا