اٹک :بیساکھی میلہ گوردوارہ پنجہ صاب حسن ابدال میں بارہ اپریل سے پندرہ اپریل منعقد ہورہا ہے

جمعرات 30 مارچ 2017 19:12

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء)بیساکھی میلہ گوردوارہ پنجہ صاب حسن ابدال میں بارہ اپریل سے پندرہ اپریل منعقد ہورہا ہے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے جو حضرات اس میلے کی کوریج کرنا چاہتے ہیں وہ پانچ اپریل تک اپنے مکمل کوائف کے ساتھ سپیشل برانچ کے دفتر سے اپنا سیکورٹی پاس بنوالیں سیکورٹی پاس نہ ہونے کی صورت میں گوردوارہ پنجہ صاب میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی