اٹک:جسمانی معذوری کا شکار افراد اپنے فرائض انتہائی خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں،رانا اکبر حیات

تربیت یافتہ اساتذہسپیشل لوگوں کو تعلیم فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ عملی زندگی میں اپنا کردار انتہائی خوش اسلوبی سے ادا کرسکیں، ڈپٹی کمشنر کا تقریب سے خطاب

جمعرات 30 مارچ 2017 19:12

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ ملک بیشتر اداروںمیں جسمانی معذوری کا شکار افراد اپنے فرائض انتہائی خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں ضلعی سطح پر گونگے بہرے اور سماعت سے محروم بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے بہترین سہولیات پر مشتمل ادارے قائم ہیں جہاں تربیت یافتہ اساتذہ ان کو تعلیم فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ عملی زندگی میں اپنا کردار انتہائی خوش اسلوبی سے ادا کرسکیں یہ بات انھوں نے گورنمنٹ سکول برائے ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات گورنمنٹ سکول برائیDeaf & Defective Hearing اٹک کی سالانہ تقریب کے موقع پروالدین اور بچوںسے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ اٹک طاہر اعوان،پرنسپل گورنمنٹ رضیہ سکول سلمہ خاتون،صدر مسلم لیگ(ن) ضلع اٹک بیگم خالدہ رانا،پرنسپل امجد ملک،پرنسپل حضرو سکول امہ حبیبہ ،چیئرمین حافظ عبدالحمید بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر گونگے بہرے اور سماعت سے محروم بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے بہترین سہولیات پر مشتمل ادارے قائم ہیں جہاں تربیت یافتہ اساتذہ ان کو تعلیم فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ عملی زندگی میں اپنا کردار انتہائی خوش اسلوبی سے ادا کرسکیں انہوںنے کہا کہ جسمانی معذوری کا شکار کسی بھی بچے کو چند پیسے دے کر ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو تلف کرنے کی بجائے ان کی بہتر انداز سے تربیت کرکے اسے معاشرے کا کارآمد رکن بنانا ہے معاشرے کی اصل خدمت ہے انہوںنے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے دیگر بچوں کی طرح ان بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ عملی زندگی میں وہ ایک کامیاب انسان ثابت ہوسکیں انہوںنے کہا کہ جسمانی معذوری کا شکار کسی بھی بچے کو چند پیسے دے کر ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو تلف کرنے کی بجائے ان کی بہتر انداز سے تربیت کرکے اسے معاشرے کا کارآمد رکن بنانا ہے معاشرے کی اصل خدمت ہے انہوںنے والدین پر ذور دیا کہ وہ اپنے دیگر بچوں کی طرح ان بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ عملی زندگی میں وہ ایک کامیاب انسان ثابت ہوسکیںممبر صوبائی اسمبلی شاویز خان نے کہا ہے کہ حکومت جسمانی معذوری میں مبتلا طلباوطالبات کو معاشرے کا مفید رکن بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ وہ تعلیم سے آراستہ ہوکر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں اس موقع پر سکول کے طلباء نے ٹیلبوز، خاکے اور ملی نغمے بھی پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا تقریب کے اختتام پر بچوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں

متعلقہ عنوان :