ڈاکٹرعاصم رہائی،نواز،زرداری مک مکا ہے،فرخ جاوید مون

سایئکل چورجیل،480 ارب کی کرپشن کرنے والے پرپھول برسائے جاتے ہیں

جمعرات 30 مارچ 2017 19:12

ڈاکٹرعاصم رہائی،نواز،زرداری مک مکا ہے،فرخ جاوید مون
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پہلے ایان علی پھرڈاکٹرعاصم کی رہائی نے نواز،زرداری نورا کشتی کوقوم کے سامنے بے نقاب کردیا ہے اوردونوں پارٹیاں اس وقت عوام کے دلوں سے اترچکی ہے، موبائل اورسایئکل چورکوجیلوں میں ڈالا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف اربوں کی کرپشن کرنے والوں کیساتھ مک مکا کرکے ان پرپھول برسائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت غریب عوام کوریلیف دینے کی بجائے ٹیکس چوروں، منی لانڈررز اور دو نمبر ذرائع سے دولت کمانے والوں کوبچانے میں لگی ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کی نورا کشتی نے پاکستان کوتباہ کردیا اوران کی لوٹ مارکیوجہ سے آج ملک میںاندھیرے اور یومیہ 1800ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے اورتمام ادارے برباد ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف تحریک انصاف ہی واحد اپوزیشن جماعت باقی سب نوازشریف کی کرپشن کا دفاع کرنے اورنورا کشتی میں لگے ہوئے ہیں