منہاج القرآن کے زیر اہتمام مجلس ختم الصلوة علی النبی ﷺ کی محفل ہفتہ کو ہو گی

تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین خصوصی خطاب کریں گے تقریب میں نامور علماء ،مشائخ عظام،قرآء ،نعت خوان شرکت کریں گی

جمعرات 30 مارچ 2017 19:09

منہاج القرآن کے زیر اہتمام مجلس ختم الصلوة علی النبی ﷺ کی محفل ہفتہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مجلس ختم الصلوة علی النبی ﷺ کی ماہانہ روحانی محفل یکم اپریل(ہفتہ) کو بعد از نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ہو گی ۔ تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکر حسین محی الدین خصوصی خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں نامور علماء ،مشائخ عظام،قرآء ،نعت خوان شرکت کریں گے۔مجلس ختم الصلوة علی النبی ﷺ کی محفل میں لاہور کے مختلف پی پی حلقوں سے سینکڑوں مرد و خواتین شریک ہو کر حضور اکرم ﷺ سے والہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔ مرد و خواتین کیلئے الگ الگ پنڈال بنائے جائیں گے ۔محفل کے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی

متعلقہ عنوان :