ساہیوال :بائل گنج کیس کے 27مزارعین کی حفاظتی ضمانت منسوخ ،27مزارعین گرفتار

جمعرات 30 مارچ 2017 19:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) سپیشل جج انسدداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے بائل گنج سٹڈ فارم کیس کے مقدمہ کے 27مزارعین کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی جس کے بعد پولیس نے 27مزارعین کو گرفتار کر لیا جن میں راناخاں، محمد یونس ، محمد شفیق ،احمد وقاص، میاں خاں ، غلام رسول ، محمد مقبول ، محمد طفیل، فیض احمد ، عبدالغفار ، محمد اقبال، عبدالقادر ، محمد اکبر ، محمد انیس ، محمد جبار ، محمد منشاء، محمد سرور، محمد فاضل ، وحید احمد ، نور احمد، مشتاق ، محمد زبیر ، محمد اسلم، محمد یٰسین ، یسین منظور ، محمد اشرف اور نصیر احمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 17جون 2016کو ملزموں نے فائرنگ کرکے فار م کے تین ملازمین اقبال، شوکت اور محمد افضل کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا تھا اور ایک لاکھ تیس ہزار روپے مالیت کی گندم زبر دستی کھیتوں سے اٹھا کر لے گئے تھے جس پر پولیس چک بیدی نے فارم کے منیجر معین الدین کی رپورٹ پر مقدمہ 395-397-353-186-324-412-148-149- ت پ اور7انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کر لیا تھا اور ملزمان نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی تھی جسے عدالت نے منسوخ کر دیا اور پولیس نے تمام ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :