ساہیوال :حادثہ میںجل جانے والے مریض کو ہسپتال میں داخل نہ کرنے پر مختلف کالجوں کے سینکڑوں طلباء کی احتجاجی ریلی ، ایم ایس کے آفس کا گھیرائو

جمعرات 30 مارچ 2017 19:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع ساہیوال کے صدر مہر آفتاب بار کی قیادت میں ایک بہت بڑی ریلی مال منڈی چوک سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف نکالی گئی ، ریلی مال منڈی چوک سے شروع ہو کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچی، ریلی کے شرکاء نے ایک مریض ذاکر حسین کو داخل نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے نکالی گئی جس میں سینکڑوں طلباء نے شرکت کی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے آفس کا گھیرائو کیا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ایم ایس کی معطلی کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

بعد میں حکام نے موقعہ پر پہنچ کر مظاہرین کے مطالبہ پر مریض ذاکر حسین کو ہسپتا ل میں داخل کر لیا اور کمشنر نے ایمر جنسی وارڈ مریض ذاکر حسین جو کہ ایک حادثہ میں جل گیا تھا اس کو داخل نہ کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :